پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ملک بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں ایسے میں پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کی نوید سناکر خوشی دوبالا کردی۔محکمہ ریلوے نے علان کیا کہ عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 33 فیصد رعایت دی جائے گی اور کرایوں میں رعایت کا سلسلہ 22 اپریل سے شروع ہوگا اور 25 اپریل تک عوام رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تاہم دوسری طرف مسافروں کا کہنا ہے کہ اگرمحکمہ ریلوے یہ خوشخبری تین روز پہلے سناتا تو لاکھوں لوگوں کو اس کا فائدہ ہونا تھا ،اب لوگ عید کے موقع پر اپنا شیڈول ترتیب دے چکے ہیں ،ایسے میں تین دن کے لئے کرایوں میں کمی کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔جن لوگوں نے عید کی خوشیاں منانے اپنے پیاروں کے پاس جانا تھا وہ تو کل ہی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں