لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے موسم گرما کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرمامیں سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے۔دن 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ کیا جائے گا، سرکاری دفاتر سہ پہر ساڑھے 3 بجے بند ہوں گے۔
