عمران خان کے سیکیورٹی انچارج اغوا؟تحریک انصاف کا دعویٰ

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے لئے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ افتخار رسول گھمن پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں یورپی ملک لٹویا کے اعزازی سفیر تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں