اسلام آباد میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں،مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی کچرے یا پلاسٹک بوتلز/بیگز کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے مارگلہ ہل پر آگ لگنے کے خدشات رہتے ہیں،ان خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے دو ماہ تک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں