پاکستان میںرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟اعداد و شمار سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد ہے جبکہ خواتین وٹرز کی شرح 46 فیصد ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 28 مارچ 2023 تک کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی شرح جاری کر دی، جس کے مطابق پورے پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 سے تجاوز کر گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر کے لحاظ سے بھی ووٹرز کی شرح جاری کی گئی ہے، سب سے زیادہ ووٹرز 26 سال سے 35 سال کی عمر میں ہیں جبکہ چھبیس فیصد ووٹرز کی عمریں 26 سال سے 35 سال کے درمیان میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد ہے جبکہ خواتین وٹرز کی شرح 46 فیصد ہے۔اسلام آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز دس لاکھ بیس ہزار نو سو ترپن ہے جبکہ سب سے زیادہ ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے جن میں سے مرد ووٹرز 536،200 اور خواتین 484،753 ہیں۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے، جن میں سے 2 کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار مرد جبکہ 22 لاکھ 89 ہزار 197 خواتین ہیں۔
خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ہے، جن میں سے 1 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 219 مرد جبکہ 97 لاکھ 22 ہزار 271 خواتین ووٹرز ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے، جن میں سے 3 کروڑ 84 ہزار 87 مرد جبکہ 3 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 81 خواتین ہیں۔
اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے، جن میں سے 1 کروڑ 43 لاکھ 24 ہزار 780 مرد جبکہ 12 لاکھ 71 ہزار 273 خواتین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں