پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 48 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 49 پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس 1073 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 40556 اور کم سطح 39482 رہی۔ ایک ہفتے میں 14.50 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہوکر 6093 ارب روپے رہ گئی۔ رمضان میں کاروباری اوقات کم ہونے پر کم حجم کے ساتھ کاروبار ہوا۔ ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رہے۔ آئی ایف ایف پروگرام میں تاخیر ہونے پر بھی مارکیٹ رینچ میں پھنسی رہی۔ مارچ 23 میں مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد کی بکند سطح پر پہنچ گئی۔ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کمیٹی نے شرح سود 1 فیصد اضافے سے 21 فیصد کردیا۔ فروری کے مقابلے مارچ میں تجارتی خسارہ 21 فیصد کمی سے 1.46 ارب ڈالر رہ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں