کراچی: (ویب ڈیسک) روپیہ مزید ہونے لگا، ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی سے 291 روپے 50 پسے کا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 317 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 363 روپے پر ہی برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 80 روپے اور سعودی ریال 77.50 روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 301 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 0.75 فیصد کمی سے 40 ہزار 49 کی سطح پر بند ہوا۔ 3.19 ارب روپے مالیت کے 16.5 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔