لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا دستاویزات نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ اورسرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا، گھریلو صارفین کی بجلی 50 فیصد مہنگی کی گئی۔ گھریلوصارفین کیلئےبجلی کے نرخ 8 روپے 50 پیسے بڑھے، جس سے صارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا۔ توانائی کی قمیت 655 ارب سے بڑھ کر 1152 ارب ہوگئی۔ کیپسٹی چارجز 794 ارب سے بڑھ کر 1251 ارب ہوگئے۔ بجلی کی پیداواری لاگت 22 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی پیداوری لاگت 1515 ارب سے بڑھ کر 2518 ارب ہوگئی۔
