ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری 3 روز کیلئے بند

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری معاشی بحران اور اسمگل شدہ ڈیزل کے باعث ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو غیر اعلانیہ طور پر تین روز کیلئے بند کر دیا گیا۔

پاکستان ٹائم کے مطابق پارکوآئل ریفائنری کی بندش کی وجوہات ڈیزل کی ڈیمانڈ نہ ہوناہے۔  ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ایران سے غیرقانونی طور پر ڈیزل اسمگل ہو کر ملکی منڈی میں آیا، ایران سے ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل ملکی منڈی میں آیا۔ پاکستان کی آئل ریفائنریز کو موجودہ مالیاتی بحران کی وجہ سے بھی آپریشنز چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پارکو سمیت تمام ریفائنریز نے حکام کو مسائل سے آگاہ کردیا تھا جبکہ وفاقی وزیر مملکت نے بھی گزشتہ روز پارکو کا دورہ کیا۔ ریفائنری کی 3 روز بندش سے قومی خزانے کو ڈیڑھ سے 2 ارب کا نقصان ہوگا۔ پارکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریفائنری مرمت کی فوری ضرورت کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں