نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لندن کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج کر دی گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تہرےقتل کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے کی۔کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پرناصر بٹ کی ضمانت خارج کردی گئی۔یاد رہے کہ ناصر بٹ کیخلاف تہرے قتل کامقدمہ 15 اکتوبر 1996ءمیںتھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج ہے، اس مقدمے میں ملزم ناصر بٹ کے اس سے قبل ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ملزم ناصر بٹ لندن میں مقیم تھے جو کہ گزشتہ ماہ ہی جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچے تھے۔ملزم ناصر بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری 3 اپریل تک منظور ہوئی تھی۔ناصر بٹ نے حلقہ پی پی 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں