کراچی میں تحریک انصاف کارکنوں کی جبری گمشدگیاں،پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے

کراچی(سپیشل رپورٹر)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے کارکنان کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج کیا گیاہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم کے کارکنوںکی جبری گمشدگیوں کیخلاف وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر آفتاب صدیقی،جنرل سیکرٹری ارسلان تاج،رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن کی سربراہی میں ممبران اسمبلی وزیر اعلی ہاوس کراچی کے باھر احتجاج ریکارڈ کروایا،احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،خواتین نے گمشدہ کارکنان کی تصاویر کے بینرز ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرین سوشل میڈیا ممبران کی جلد بازیابی کے مطالباتی نعرے لگاتے رہے۔پولیس نے کارکنان کو وزیر اعلیٰ ہاوس جانے سے روکنے کے لئے کنٹینر لگا کر سڑک کو بند کیا۔تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سڑک کھلوانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد وزیر اعلی ہاوس پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں