روزہ دار خاتون کا دوران طواف انتقال، مرحومہ کا تعلق کس ملک سے تھا ؟ تفصیلا ت آ گئیں


مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ میں عمرے کی ادائیگی کے دوران خاتون کی روح عالم بالا پرواز کر گئی، خوش قسمت خاتون روزے کی حالت میں تھیں۔۔مصری خاتون کے شوہر نے مرحومہ بیوی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ پرہیزگار، فرمانبردار اور خدمت گزار تھیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ھب القبائی نامی مصری خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھیں کہ ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ خانہ کعبہ میں ہی وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔مرحومہ کے شوہر نے ان کی بحثیت زوجہ تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرماں بردار، پرہیز گار اور خدمت کرنے والی خاتون تھیں، ھب نے سوگواران میں 5 بچے چھوڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں