سندھ میں کوروناکے پھر سے پھیلنے لگا، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

لاہور (وعب ڈیسک)سندھ میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے بعد طبی ماہرین نے شہریوں کو چہرے پر ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 72 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور صوبے میں کورونا کے مزید 16 مثبت کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاو¿ کے لیے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں