مفت آٹے کی تقسیم کے دوران مزید دوافرد جاں بحق ،مجموعی تعداد 6ہو گئی

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) مفت آٹے نے ایک اور غریب کی جان لے لی ، 4 روز میں 6 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چارسدہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاںبحق ہو ا ہے، جبکہ 7 افراد زخمی ہیں ،دوسری جانب بنوں میں فلور مل کی دیوار گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا، حکومت کی جانب سے فری آٹا سکیم کا اعلان تو کیا گیا ہے لیکن انتظامات نہ ہونے کے قریب ہیں ،ہر روز کسی نہ کسی طرح ایک غریب سستا آٹا لیتے ہوئے اپنی سانسیں گنوا رہا ہے،خیبرپختونخوا میں 19 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے غریب افراد کیلئے سستا آٹا سکیم کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن چار سدہ میں صرف 2 پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں رش زیادہ اور بھگدڑ مچنے سے شیر افضل جاں بحق اور جمال، شیر عالم اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
دوسری طرف، بنوں میران شاہ روڈ پر آٹے کی تقسیم سے قبل فلور مل کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد ، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں خاتون سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں