ہفتے اور اتوار کو بینک کھلے رکھنے کا اعلان،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزارت مذہبی امور کی درخواست پر 25 اور 26 مارچ(ہفتہ اور اتوار)کو حج واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچز کھلی رکھنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حج واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی،اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی،بینک برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گی۔سٹیٹ بینک کے مطابق خواہش مند افراد 31 مارچ تک متعلقہ بینکوں میں درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں،تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 اور 26 مارچ کو حج درخواستوں کے لئے برانچز کھلی رکھیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ سرکلر وزارت مذہبی امور کی درخواست پر جاری کیا ہے،جس کا مقصد حج پر جانے کے خواہشمند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں