اٹارنی جنرل 2ماہ بعد ہی عہدے سے مستعفی ، اصل وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی 2 ماہ بعد ہی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق گزشتہ ماہ ہی تعینات ہونے والے اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی نے عہدے سے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہے، ان سے قبل وفاقی حکومت نے منصور عثمان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا مگر انہوں نے کئی روز گزرنے کے باوجود اپنا عہدہ نہیں سنبھالا جس پر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کو 2 فروری کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا تھا ان کا اسٹیٹس اور رینک وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں