مہنگائی کے اثرات ،غریب نے ہاتھ کھڑے کر لیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں جاری مہنگائی کی لہر نے غریب کو اب ہاتھ کھڑے کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق موٹر سائیکلوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آل پاکستان آٹو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 838،880 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1،228،540 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں