مریم نواز نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو تربیت یافتہ دہشت گرد قرار دے دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنوں کو تربیت یافتہ دہشت گرد قرار دے دیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ سے مبینہ طور پر برآمد سامان کی فوٹیج شیئر کیں اور ساتھ ہی کہا کہ ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد سچ کو جھٹلانا مشکل ہے، یہ سیاسی کارکن نہیں ہیں، بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارکنان ان کالعدم تنظیموں سے لئے گئے ہیں جنہیں عمران خان ہمیشہ سپورٹ کرتے آئے ہیں، ثبوت اپنا بیانیہ خود بناتا ہے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ریاست حرکت میں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں