”زمان پارک نے اخلاقی گندگی میں لاس اینجلس کو پیچھے چھوڑ دیا“

کراچی(سٹاف رپورٹر)زمان پارک آپریشن پر ترجمان جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی)ف محمد اسلم غوری نے رد عمل لا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں نوگو ایریا بن گیا تھا،زمان پارک نے اخلاقی گندگی میں لاس اینجلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ترجمان جے یو آئی ف محمد اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی سے جڑی ہر چیز میں اخلاقی کمزوری ضرور ہوتی ہے،نیازی جیسے کردار نے پاکستانی سیاست ،اداروں اور عدلیہ پر سوالیہ نشان اٹھا دئے ہیں،ایک نفسیاتی مریض کے لئے ہمارے نظام عدل کی بے بسی نے پوری قوم کا وقار داو¿ پر لگا دیا۔ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ سوات میں آئین کو چیلنج کرنے والوں پر بم برسائے جاتے ہیں لیکن زمان پارک میں آئین کو چیلنج کرنے والوں کو ہیرو بناکر پیش کیا جاتا ہے،عوام سوال اٹھا رہی ہے کہ وزیرستان اور لاہور کے ڈومیسائل میں فرق کیوں رکھا جا رہا ہے؟۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی سوچتے ہونگے کہ عمران نیازی کے پاس کیا گیدڑ سنگھی ہے کہ پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں