لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (،پی ٹی آئی) عسکری اور دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے، جو شخص دماغی درست نہ ہو اس کے ہاتھ فیصلے کیسے دیئے جا سکتے ہیں؟ عمران خان گرفتاراس لیے نہیں ہو رہے کہ خون کا ٹیسٹ ہو گا اور کئی چیزیں سامنے آئیں گی،وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے بات نہیں کرنی چاہیے،سیاسی مخالف کی ذاتی گفتگوٹیپ،ریلیز، ریکارڈ کرنے کے حق میں نہیں ہوں ۔
پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے معیشت سے متعلق اعداد و شمار کو نہیں مانتی، نوازشریف نے6 فیصد گروتھ چھوڑی تھی، نوازشریف نے آئی ایم ایف معاہدہ مکمل کیا، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیاتھا،عمران خان کو بٹھا کر آئی ایم ایف سے بات کرانی چاہیے تھی، شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے، آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کرکے ملک کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کران کے سامنے رکھ دیا گیا، ایسے شخص کو لاکر بٹھایا گیا جس کو معیشت کا نہیں پتاتھا، نوازشریف کے4سال میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، نوازشریف حکومت گئی تواسحاق ڈار وزیرخزانہ تھے، ڈالر100روپے کا تھا، اسحاق ڈارنے کئی بارملکی معیشت کو سنبھالا ہے، معیشت کوسنبھالنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا ہر سال پنجاب اور کے پی الیکشن پہلے اور قومی الیکشن 5 ماہ بعد ہونگے؟پی ٹی آئی والے ایک اسمبلی جیت کر آجائے اور پھر اسمبلی توڑ کر توڑ کیا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی تھے، اسمبلی تحلیل کا فیصلہ ان کا نہیں تھا؟اسمبلی توڑکرکہے الیکشن کراو¿ تو الیکشن ہوجائیں گے؟انتخابات کی تیاری کررہی ہوں، پنجاب کے دورے کیے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کسی کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تو مشکل نہیں ہوتا، حکومت چاہے تو 5منٹ میں گرفتار کرسکتی ہے،پی ٹی آئی عسکری اور دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے، حکومت کے جس فیصلے سے متفق نہیں ہوتی، اس سے اختلاف کرتی ہوں، حکومت کی طرف سے ایسی بات ہوگی جس سے عوام کو مشکل ہوتوبات کروں گی،میری ذمہ داری پارٹی کی ذمہ داری ہے،یہی نبھارہی ہوں، میرے پاس حکومت کا کوئی عہدہ نہیں، شہبازشریف سے اچھے تعلقات ہیں،پہلے بھی اچھے تھے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو شخص دماغی طور پر درست نہ ہو اس کے ہاتھ فیصلے کیسے دیئے جا سکتے ہیں؟ عمران گرفتاراس لیے نہیں ہو رہے کہ خون ٹیسٹ ہو گا، چیزیں سامنے آئیں گی، توشہ خانہ سے رقم ادا کر کے تحفہ لینا غیر قانونی نہیں، پہلے توشہ خانہ میں تحفہ جمع ہوتا ہے پھر قیمت لگتی ہے، قیمت ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے تحفہ لیا جاتا ہے، عمران خان پر توشہ خانہ سے تحفے گھر لے جانے کا کیس ہے، عمران نے تحفے دبئی میں بیچے، پیسہ کہاں گیا کسی کو معلوم نہیں ہے، گھڑی بیچ کر یہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لیکر آئے، فرح گوگی پراپرٹی ٹائیکون کے جہاز میں پیسہ لیکرآئی تھی۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک ہوناغلط ہے، میری اوروزیراعظم کی آڈیومیں ملک کیخلاف کوئی بات نہیں، ظل شاہ پی ٹی آئی کارکن تھا،اس کی ہلاکت پر افسوس ہے، صدر اور ایک پارٹی رکن نے جو باتیں کیں اس پر بات نہیں ہونی چاہیے؟ جن کی آڈیوز آئی ہیں ان میں سے کسی نے نہیں کہا یہ ان کی نہیں، عمران خان کہتے تھے آڈیو ریکارڈ کرنادرست ہے، جسے جائز قرار دے رہے تھے آج کہہ رہے ہیں یہ کیوں ہو رہا ہے؟ شہباز شریف کی کوئی متنازع آڈیونہیں آئی، نہ ہی آئےگی ، ریکارڈنگ ہر جگہ ہوتی ہے، اہم یہ ہے کہ بات کیا کی جارہی ہے؟ کسی سیاسی مخالف کی ذاتی گفتگوٹیپ،ریلیز، ریکارڈ کرنے کے حق میں نہیں، ٹریفک روکنے پرتکلیف ہوتی ہے،اپنے لیے نہ روکنے کی ہدایت دیتی ہوں۔
