راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)پیپلز پارٹی کا پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے،پارٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے امیدوار صوبائی انتخاب میں اتار دئیے ہیں۔پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈرز بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزگی کی وصولی بھی شروع ہو گئی ہے۔امیداوار کاغذات نامزدگی 15مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے راجا حنیف،پی ٹی آئی کے اعجاز جازی نے کاغذات حاصل کر لیے۔14مارچ کے بعد کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا۔پنجاب میں صوبائی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔
