”میرا دل یہ پکارے “گانے سے وائرل ہونے والی عائشہ میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ”میرا دل یہ پکارے آ جا “ گانے پر ڈانس سے مشہور ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ اب میوزک ویڈیو میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں گی ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ چند ماہ قبل ایک شادی میں انڈین گانے “میرا دل یہ پکارے آجا” پر ڈانس کرنے کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، اس کے بعد عائشہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ آئے روز ماڈلنگ کے نئے پروجیکٹس کررہی ہیں، اس بار عائشہ کو ایک میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بادل سے گئے’ نامی اس گانے کو ZK نے گایا اور ڈائریکٹ کیا ہے اوراسے کمپوز روشن، ربی اور اظہر نے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں