کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی صفحہ اول کی اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو کر موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مائرہ خان کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا، مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا، بچھو کے کاٹنے سے درد اتنا شدید تھا کہ مجھے لگا کہ میں اب مرنے والی ہوں یہاں تک کہ میری آنکھیں بند ہو رہی تھیں ، لیکن فوری طبی امداد ملنے سے میری زندگی بچ سکی ۔
