لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے نوجوان سنگر کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ”کہانی سنو “اب مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، اس گانے کو 12کروڑ 50 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر سنا جا چکا ہے اور اسے بہت سارے گلوکاروں اور مداحوں نے بھی اپنے انداز سے گایا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کیفی غلیل کی کہانی دنیا بھر نے سن لی ہے اور اب زبان زد عام بھی ہے ، اور تو اور اب اس میں انگریز اور ڈچ افراد بھی شامل ہو گئے ہیں، جی ہاں ، حال ہی میں نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی خوبصورت آواز میں اسے گایا ہے، اور انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا ہے کہ میری اس گانے کی ریل کو 250 ملین سے زائد بار لوگ دیکھ چکے ہیں ۔
ایما ایک ڈچ گلوکارہ ہے اور ان کے 58 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز اور 17 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں، وہ اکثر مشہور گانوں کو اپنی آواز میں گاکر داد وصول کرتی ہیں۔
ڈچ گلوکارہ نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا جس پر مداحوں نے خواب سراہا تاہم کچھ صارفین نے کیفی خلیل کی ا?واز میں ہی اس گانے کو بہتر سمجھا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایما ہیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی کو بھی اپنی ا?واز بھی گایا تھا جس پر انہیں کافی سراہا گیا تھا۔
