لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستا ن اور افغانستان کے درمیان رواں ماہ ہونے والی ٹی 20سیریز میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے بہترین کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے ا ٓگئے ہیں ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق شارجہ میں ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی ہے ،
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی دیکھانے والے پاور ہٹر بلے باز اعظم خان، آل راونڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض سنئیرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے، ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جس کا اعلان پی ایس ایل فائنل سے پہلے ہی کر دیا جائے گا۔
