حارث روف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کو آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق تیز گیند باز حارث روف کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ بھی مل گئی ہے ، جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ میں ایک پیغام بھی جاری کیا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ آج کا دن میرے لیے اور میری ٹیم لاہور قلندرز کیلئے اچھا رہا ہے، الحمداللہ ہم نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائے کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے تھی ، جس کے بعد لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ، جبکہ قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر بھی پہلے نمبر پر براجمان ہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں