لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دینے والی ٹیم لاہور قلندرز نےمیچ کیساتھ ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لیے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد لاہور قلندرز کے سکواڈ نے ڈگ آو¿ٹ کی صفائی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح ان کے اس خوبصورت اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ 2 مارچ کو ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دی تھی ، اس میچ کے اختتام پر قلندرز اسکواڈ نے ٹیم مینیجر ثمین رانا کی قیادت میں اپنے ڈگ آو¿ٹ میں پڑی خالی بوتلیں کوڑا دان میں ڈالیں، صفائی مہم میں قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت ڈیوڈ ویسا، سیم بلنگز اور بشیرا دا برانڈ نے حصہ لیا۔
