لاہور (کامرس رپورٹر)آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت معمول کے مطابق ہو گئی ہے۔
”’ پاکستان ٹائم “کے مطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر طارق وزیر علی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ملک میں تیل وافر مقدار میں موجود ہے، تمام کمپنیوں نے ہنگامی طور پر تیل کی سپلائی کو مزید بڑھایا ہے، تمام تر نا مناسب حالات کے باجود تیل کی سپلائی میں کمی نہیں آنے دی، ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، کمپنیا ں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
