گاڑی اپنے نام ٹرانسفر نا کروانے والوں کے لئے بری خبر آ گئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ای اینڈ ٹی)اسلام آباد نے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بایو میٹرک کرانے کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر ہے کہ گاڑیوں کی بایومیٹرک کرانے کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں 5 گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے مطابق گاڑیوں کی بایو میٹرک کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے میں 3 ماہ سے زیادہ تاخیر کرنے والوں کو 10 ہزار روپے فی ماہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا،اس سے قبل گاڑیوں کے ٹرانسفر پر ایک ماہ کا جرمانہ صرف 2 ہزار روپے تھا۔محکمہ ای اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ ایک سال تک گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے والوں کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،جرمانے میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں