ایچ ایس میڈیا گروپ کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ پاکستان ٹائم الحمد اللہ اپنی دوسری سالگرہ منا کر تیسرے سال میں قدم رکھ چکا۔پاکستان ٹائم تحقیقاتی صحافت میں سنسنی خیزی سے دور رہتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنا فریضہ سرانجام دے رہا ہے،جو سب چھپاتے ہیں اسے ہم نہ صرف دکھاتے ہیں بلکہ ظلم جبر اور کرپشن کرنے والے مکروہ چہروں سے نقاب الٹنا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں،ہم کسی دھونس،جبر،لالچ اور زور زبردستی کے نتیجے میں”زہر ہلاہل کو قند “نہیں کہتے۔
پاکستان ٹائم ملک کی تمام اکائیوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور خصوصا دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں تارکین وطن کی زبان ہے۔
الحمداللہ پاکستان ٹائم ملکی سیاسی و مذہبی حالات اور ایسے واقعات جنہیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا چھاپنے یا دکھانے کی ہمت نہیں کرتا انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے قارئین کو کسی ڈر،خوف یا دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف سچ دکھائیں گے۔اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان ٹائم نے آغاز سے ہی حقائق کی آگاہی کے لئے تحقیق اور جستجو کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک بھر کے مستند اور انتہائی با خبر صحافتی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔
ایچ ایس میڈیا کا عزم ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں نئی جدت اور انقلاب لائیں گے۔ہمیں اپنے اس سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مصائب کی بھٹی میں سلگنا پڑا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے قلم کی عزت اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
پاکستان ٹائم اللہ کی زمین پر اللہ کی حکومت پر یقین رکھتا ہے پاکستان ٹائم اس ریاست اور اس کے عوام کی توانا آواز ہے،اللہ کریم کی رحمت اور اپنے قارئین کی محبت کی بدولت آنے والے دنوں میں یہ آواز مزید توانا ہو گی،انشاءاللہ۔